اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ

Share

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شہری زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد گھروں، دکانوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔اسلام آباد، پشاور، سوات، نوشہرہ، لوئر دیر ،مالاکنڈ، خیبر، دیر اپر، چترال، شانگلہ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جس کامرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، جبکہ اس کی گہرائی 198 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔ابتدائی طور پر کسی جانی یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے

Check Also

آج ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی، کراچی میں ہلکی بارش متوقع

Share پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور …