کمسن بھانجے کے ہاتھوں دلہن کا قتل، 10 سالہ ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

Share

جڑانوالہ میں نوبیاہتا دلہن کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان پولیس محمد صادق کے مطابق دلہن کے گرفتار 10 سال کے بھانجے کو کل علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز دلہن کے بھانجے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا تھا کہ اس نے دراز سے پستول نکال کر دلہن کی جانب کیا تو گولی چل گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک لیب کی رپورٹ ملنے پر مزیدحقائق واضح ہوں گے، دلہن کے والد کی جانب سے بچے کو بچانے کے لیے ٹک ٹاک ویڈیو کا بیان دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق نوبیاہتا دلہن کی گولی لگنے سے موت کا واقعہ 2 دسمبر کو پیش آیا تھا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …