امریکی مڈٹرم انتخابات، پولنگ کاوقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

Share

امریکا میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا،جسکے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔امریکا میں حکمرانی کا فیصلہ چند گھنٹے میں ہوگا، اگلے 2 سال بائیڈن کی من مانی چلےگی؟ یا حریف ری پبلکن پر کاٹ دیں گے؟امریکی ٹی وی کی پروجیکشن کے مطابق اب تک ایوان میں ری پبلکنز کوڈیمو کریٹس پر برتری حاصل ہے۔امریکی ریاست پینسلوینیا، اوہایو، نیو یارک، نیو جرسی، ٹیکساس، مشی گن، اور ریاست مین میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔اس کے علاوہ جارجیا، ورجینیا، فلوریڈا، ساؤتھ کیرولائنا، اور ورماؤنٹ سمیت نیو ہیمپشائر کے کچھ علاقوں میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ ایوان نمائندگان کی تمام 435 ،سینیٹ کی 35 نشستوں، 36 ریاستوں کے گورنروں، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر عوامی نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ڈیموکریٹس جیتے یا ریپبلکن اہم ترین امور پر قانون سازی بھی متاثر ہوگی، امیگریشن، جرائم، اسقاط حمل، تعلیم، صحت ہر ایشو بیلٹ پر آگیا۔کانگریس میں طاقت کا توازن ری پبلکنز کے پلڑے میں آیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔صدر بائیڈن بیک فُٹ پر چلے جائیں گے،

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *