رولز کی خلاف ورزی، سی ڈی اے نے خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کردیا گیا

Share

سی ڈی اے نے ایکشن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاکس سیل کیے گئے ہیں، بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔آویئرانٹرنیشنل کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز میں توسیع نہیں لی گئی، خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجازت کے بغیر تعمیرات کی گئیں، خیبرپختونخوا ہاؤس میں تعمیرات کے بعد سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کے اے اور بی بلاک کو سیل کیا گیا ہے، سی بلاک میں فیملیز رہائش پذیر ہیں، سی بلاک کو سیل نہیں کیا گیا، کے پی ہاؤس میں مہمانوں کے لیے بنائے گئے کمروں کو بھی سیل کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاؤس سیل کیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ تھے

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …