ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس : چوتھا بھارتی ملزم گرفتار

Share

کینیڈین پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث چوتھے بھارتی شہری کو بھی گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سال کا امن دیپ سنگھ پہلے ہی اسلحہ کیس میں گرفتار تھا جس پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش کے الزامات ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ امن دیپ سنگھ کو 11 مئی کو گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کینیڈا پولیس نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی افراد کو گرفتار کیا تھا۔کینیڈین پولیس کے مطابق 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کئی سال سے صوبہ البرٹا میں رہ رہے تھے۔ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گوردوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …