جھگڑے کے زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن نے دم توڑ دیا

Share

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن نے اسپتال میں دم توڑ دیاشاہدرہ میں گلی میں کھیل کے دوران بچے آپس میں لڑ پڑے۔ جب لڑائی بڑھی تو ٹریفک وارڈن عرفان اپنے بھائی کے ساتھ بیچ بچاؤ کرانے پہنچا۔ تکرار کے دوران معاملات اُس وقت بے قابو ہوگئے جب ملزمان نے فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو شدید زخمی کردیا۔نازک حالت کے پیشِ نظر عرفان اور اس کے بھائی کو تیزی سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عرفان نے دم توڑ دیا۔جاں بحق ہونے والے وارڈن کے پس ماندگان میں بیوہ اور پانچ بیٹے شامل ہیں

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …