آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

Share

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کابھی امکان ظاہر کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔استور کے میدانی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے۔خیبرپختونخوا میں 2 روز کی بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے اور 56 مکانات کو نقصان پہنچا۔

Check Also

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 10 فروری تک بارش کی پیشگوئی

Share محکمہ موسمیات نے آج سے 10 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش …