رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں: شیر افضل

Share

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی اپنی ہی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پی ٹی آئی ترجمان پر تنقید کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ رؤف حسن پہلے بھی جماعت کے بیانیے سے متعلق غلط بیانات دیتے رہے ہیں، وہ ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پی اے سی چیئرمین شپ سے متعلق رؤف حسن کے بیان پر افسوس ہے، مجھ سے منسوب رؤف حسن کا بیان ہمیشہ کیلئے جھوٹ تصور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کیلئے ہمارے کچھ دوست کوششیں کر رہے ہیں

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …