میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک بڑی تبدیلی متعارف کرا دی

Share

میٹا نے ایک بار پھر فیس بک میں ایسی تبدیلی متعارف کرائی ہے جو ٹک ٹاک سے متاثر ہے۔دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک میں نئے ویڈیو پلیئر کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں ہر طرح کے فارمیٹس اور دورانیے کی ویڈیوز کو ایک کر دیا گیا ہے۔یعنی طویل ویڈیوز، لائیو ویڈیوز اور ریلز (مختصر ویڈیوز) اب سے ایک ہی ویڈیو پلیئر میں دیکھی جاسکیں گی۔اس اپ ڈیٹ ویڈیو پلیئر میں لینڈ اسکیپ ویڈیوز بھی ٹک ٹاک جیسے فل اسکرین موڈ پر اوپن ہوں گی جبکہ طویل ویڈیوز میں سلائیڈر بھی شامل ہوگا۔فیس بک کا نیا ویڈیو پلیئر ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔ٹک ٹاک میں بھی فار یو پیج پر اسکرول کرنے کے دوران لائیو، طویل اور مختصر ویڈیوز کو اسی طرح کے ویڈیو پلیئر پر دکھایا جاتا ہے۔میٹا کی جانب سے یہ نیا فیچر سب سے پہلے امریکا اور کینیڈا میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔آنے والے مہینوں میں اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا

Check Also

میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کے پاس کئی …