ایران: سکیورٹی پوسٹوں پر حملے، 5 اہلکار جاں بحق ، جوابی کارروائی میں 16 دہشتگرد ہلاک

Share

ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس اور ملٹری پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق فورسز نے پولیس اور ملٹری چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث 16 دہشت گردوں کو آپریشن میں ہلاک کر دیا۔س حوالے سے ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سکیورٹی، پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا کہ شہر چاہ بہار، راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملےکو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔ایرانی نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جیش العدل کاحملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 10 سکیورٹی اہکار زخمی ہوئے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …