تحریک انصاف نے امیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بار ردوبدل کر دیا

Share

‏تحریک انصاف نے امیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بار ردوبدل کر دیا ، امیدواروں کی جانب سے مسلسل تحفظات سامنے آنے کے باعث تبدیلی کی گئی ، ملک بھر کے سو سے زائد حلقوں کے امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ، کور کمیٹی ارکان نے بھی خصوصاً خیبرپختونخوا اور پنجاب کے درجنوں حلقوں میں غلط امیدواروں کو ٹکٹس دیتے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ، بیرسٹر گوہر ، شعیب شاہین ، اور 9 کور کمیٹی ارکان نے رات کو چار گھنٹے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کیا ، اجلاس میں امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ، کئی حلقوں میں خواتین کو ٹکٹ دیئے گئے جو واپس لے کر دوسرے امیدواروں کو دیئے گئے ، آج امیدواروں کی اپ ڈیٹ لسٹ ویب سائٹ پر لوڈ کر دی جائے گی ، ذرائع

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …