
کوئٹہ میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمیکوئٹہ کے زرغون روڈ پر دھماکے کے باعث تین بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا ہے کہ دھماکا زرغون روڈ پر پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا، دھماکا بظاہر دیسی ساختہ بم کا معلوم ہوتا ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کچرا چننے والے تین بچے اور ایک ٹریفک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved