سپین:پاکستانی جوڑے نےغیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر ڈالا، ہسپانوی پولیس نے گرفتار کر لیا

Share

ایک پاکستانی جوڑے کواسپین میں اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

اسپین کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی جوڑے کو مبینہ طور پر پاکستان میں اپنی بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسپین کی نیشنل پولیس نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ پاکستانی حکام نے بیٹی کے قتل کے ملزمان میاں بیوی کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی وارنٹ جاری کئے تھے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک لڑکی کو اپریل 2020ء میں پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا تھا، جس کے شوہر نے پولیس کو اس کی اطلاع دی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ جوڑے نے پاکستان میں اپنی بیٹی کو اغواء کے بعد قتل کیا کیونکہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرنیوالی بیٹی کے شوہر کو پسند نہیں کرتے تھے۔اسپین کی پولیس ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کے مبینہ قاتل ماں باپ پاکستان سے اسپین بھاگ آئے تھے، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے۔اسپین کے شہر لوگرونو سے مبینہ قاتل جوڑے کو ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جن میں 67 سالہ مرد اور 51 سالہ خاتون شامل ہے، جہاں یہ فون اور انٹرنیٹ سروس کی دکان چلاتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کے ملزم میاں بیوی کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے حکم دیا کہ انہیں پاکستان ڈی پورٹ کرنے تک جیل میں رکھا جائے۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *