سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کو ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا

Share

:اسلام آباد :آوئیر انٹرنیشنل

سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کو ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت پر تھیں اور ملزمہ آج اپنے وکلا کے ہمراہ ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت میں پیش ہوئیں تاہم ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے ملزمہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا، اس سے قبل، ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی تیسری اہلیہ سارہ انعام کو چک شہزاد میں اپنی رہائشگاہ پر بے دردی سے قتل کر دیا تھا

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *