پاک آرمی اور اینٹی نارکوٹکس کی کامیاب کارروائی،افغان ٹرک سے 346 کلو 800 گرام چرس برآمد

Share

پاک آرمی اوراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ضلع کرم میں پاک افغان خرلاچی بارڈر پر ٹرک سے 346 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد موٹر وے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 کلو 600 گرام چرس اور 400 گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔منشیات اسمگلنگ کے الزام میں نوشہرہ کی رہائشی 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیا گیا ہے۔

Check Also

افغان سیاسی پناہ گزین ملا خیل 12 سالہ لڑکی کے اغوا و زیادتی کا مجرم قرار

Share لندن میں افغان سیاسی پناہ گزین ملا خیل کو نیویٹن میں 12 سالہ لڑکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *