لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو مینارپاکستان لاہور جلسہ کرنے سے روک دیا

Share

ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا، لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان کے گراونڈ میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔جسٹس طار ق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مل کر معاملے کا حل نکالنا چاہیے، اگر آپ نے جلسہ کرنا ہے تو پہلے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھیں، 15 دن پہلے پلان کریں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ صبح اٹھیں اور جلسے کا اعلان کر دیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات کو بھی دیکھنا ہے، آپ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکانزم بنائیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Check Also

31 برس میں لندن کے ہوٹل سے مردہ حالت میں پائی جانے والی ایرانی شہزادی لیلا پہلوی کی المناک کہانی

Share لیلا پہلوی ایران کے آخری شاہ محمد رضا پہلوی اور ملکہ شاہ بانو فرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *