پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے کے 2 سہولت گرفتار

Share

پشاور پولیس لائن خودکش حملے میں ملوث 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایک گرفتار ملزم کا افغانستان اور دوسرے کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔گرفتار افغانی سہولت کار کا تعلق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ہے۔ ایک ملزم کو خیبر اور دوسرے کو ہشت نگری سے گرفتار کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔اس پیشرفت سے متعلق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان سہولت کار سانحے کے بعد افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا افغان سہولت کار سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جنوری میں پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں ظہر کی نماز کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے

Check Also

پاور ڈویژن کی 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے فیس ختم کرنے کی سفارش

Share وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت پر وزارت توانائی نے نیپرا سے 25 کلو واٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *