راولپنڈی اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت رابعہ احسن کی نام سے ہوئی ہے۔جسکے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ایک نجی چینل میں اینکر پرسن ہیں
پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کی شناخت ربیعہ احسن کے نام سے ہوئی جو ایک نجی نیوز چینل میں نیوز اینکر تھیں، مقتولہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ربیعہ کے شوہر احسن کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ جان بوجھ کر گولی نہیں چلائی بلکہ اچانک چلی ہے، گھر میں مقتولہ کی بہن اور والدہ بھی مقیم ہیں آپ ان سے پوچھ لیں۔ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔سی پی او راولپنڈی کے مطابق موقع سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں ہیں