1000303672

عراق میں طالبہ گریجویشن کی تقریب کے دوران اچانک انتقال کرگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر اربیل میں گریجویشن کی تقریب کے دوران طالبہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگئی۔

زیلان دشتی صلاح الدین یونیورسٹی اربیل کے شعبہ ماحولیاتی سائنس و صحت کی طالبہ تھیں۔

نوجوان طالبہ گزشتہ روز یونیورسٹی کی 45ویں گریجویشن تقریب میں شریک تھیں جہاں اچانک طبیعت بگڑ گئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 23 سالہ طالبہ کو تقریب کے دوران دل سے متعلق طبی عارضہ لاحق ہوا جس کے باعث وہ انتقال کرگئی

متعلقہ ٹیگز:#Education