1000303736

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور یہ سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس اور رینجرز کی اہم تنصیبات اور دفاتر کی ریکی کر رکھی تھی، گرفتار دہشت گرد اہم تنصیبات اور دفاتر پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime