امریکا میں انتخابات کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیموکریٹس نے ری پبلیکنز سے سینیٹ کا کنٹرول چھین لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 53 نشستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ ری پبلیکین نے 42 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 435 نشستوں والے ایوان نمائندگان میں ابتدائی نتائج کے مطابق 225 نشستوں پر ڈیموکریٹس اور 119 پر ری پبلیکنز نے کامیابی حاصل کی ہے۔گورنرز کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو 24 جبکہ ریپبلکنز کو 15 نشستیں مل گئی۔ 11 ریاستوں کے گورنرز کے انتخابی نتائج کا انتظار ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔فاکس نیوز کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی نتائج تسلیم کروں گا، ڈیموکریٹس کو انتخابی کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں، ڈیموکریٹس نے انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس 11 سال سے ایسی کامیابی کے منتظر تھے، بالآخر انہیں کامیابی مل گئی، انتخابی نتائج کو اپنی قیادت کے خلاف عوامی فیصلہ نہیں سمجھتا، ڈیموکریٹس کی کامیابی کو اپنی ذاتی شکست نہیں سمجھتا، ہم نے گزشتہ دو سال میں تاریخی کارکردگی دکھائی ہے۔ میرے دورِ صدارت کے گزشتہ دو سال امریکی صدارتی تاریخ کے بہترین دو سال رہے ہیں۔