1000305814

خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں بائیک رائیڈرز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کمشنرآفس کا کہنا ہے کہ بائیک رائیڈرز کے لیے مخصوص روٹس اور اوقات کار مقرر کیے جائیں گے۔

پشاور کمشنر آفس کے مطابق بائیک رائیڈرز کے لیے ضابطہ اخلاق اور رجسٹریشن لازمی ہوگی، بائیک رائیڈرز کے لیے باقاعدہ ایپ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

کمشنر آفس کے مطابق ایک ہفتے میں بائیک رائیڈرز کو ریگولیٹ کرنے کی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

کمشنر آفس کے مطابق بائیک رائیڈرز کو بے روزگار کرنا مقصود نہیں، انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan