رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضے میں 161فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے
چار ماہ میں پاکستان کو 5ارب 89کروڑ ڈالر کی بیرونی معاونت ملی۔ اس میں 5.85 ارب ڈالر قرضہ، 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے مقابلے میں 3 ارب 61 کروڑ ڈالر زیادہ قرضہ ملا ، پاکستانی کرنسی میں قرض کی رقم 1 ہزار 637 ارب روپے کے مساوی ہے، یہ رقم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 988 ارب روپے زیادہ ہے، پاکستان کو 4.89 ارب ڈالر نان پراجیکٹ، تقریباً 1 ارب ڈالر پراجیکٹ ایڈ ملی، پاکستان نے بانڈز کے اجرا سے 2.94 ارب ڈالر سے زائد قرضہ حاصل کیا، بین الاقوامی کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی لیا گیا۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کے ذریعے 1.26 ارب ڈالرحاصل کئے گئے ، عالمی مالیاتی اداروں سے1 ارب ڈالر سے زائد، مختلف ممالک سے 6 کروڑ ڈالرملے ، پاکستان نے عالمی بینک سے 42 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرض لیا، اے ڈی بی نے 17 کروڑ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک نے 23 کروڑ 85 لاکھ ڈالر دیئے ، فرانس نے 2 کروڑ ڈالر ،سعودی عرب نے 1.71 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا