1000303941

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایشیا کے دورے کے دوران چین کے شہر شینزن میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوگی، جن میں معاشی امور، تجارت اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ چین میں ملاقاتوں کے دوران جوہری ہتھیاروں کے خاتمے، ایران اور یوکرین کی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین اپنے ہزاروں فوجیوں کو کھو رہے ہیں۔ چین میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے بھی ملاقات ہوسکتی ہے، تاہم ان کی شرکت کا فیصلہ چینی صدر شی جن پنگ پر منحصر ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ وہ فلپائن کے دورے کے بعد چین جائیں گے، جہاں اہم ملاقاتوں کا محور معاشی اور تجارتی معاملات ہوں گے۔

امریکی صدر نے وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فضائی آپریشن معطل ہونے کے دوران وہ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے نظام کو جدید بنانے کے لیے مزید فنڈز درکار ہیں۔

انہوں نے این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ممکنہ واپسی پر بھی کوئی اعتراض نہ ہونے کا اظہار کیا

متعلقہ ٹیگز:#World