1000304759

امریکی صدرنے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے واپسی پر طیارے میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملے پر فیصلہ جلد بازی میں نہیں کروں گا، نئے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ اور پیوٹن ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، دونوں رہنما جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو بھی پیغام دے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر اپنا ذہن کسی بھی وقت بدل سکتے ہیں، اگر وہ حملہ کرنا چاہتے بھی ہوں تو اپنا ارادہ ظاہر نہیں کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کریں گے، روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تاریخی سہ فریقی مذاکرات کے حوالے سے بات کریں گے۔

متعلقہ ٹیگز:#War