1000303737

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر گورنر فیصل کریم کنڈی کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات سے متعلق آرڈیننس صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا ہے، جسے شہباز شریف کی ایڈوائس پر جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مجوزہ آرڈیننس کے تحت ایمرجنسی کے دوران گورنر کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے، جبکہ صوبے کے 12 خصوصی اضلاع سے متعلق بھی گورنر کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی آرڈیننس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طے کیا گیا ہے، کیونکہ اجلاس طلب ہونے کی صورت میں آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan