1000304158

اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار ہوگئی۔

حزب اختلاف نے پارلیمان کے نئے سپیکر کے طور پر اپنے اتحادی متان کہانا کو منتخب کرلیا، سپیکر کے انتخاب میں متان کہانا نے 66 ووٹ حاصل کئے جبکہ نیتن یاہو کے نامزد امیدوار اوفیر کاٹز کو 52 ووٹ ملے۔

کہانا کی کامیابی میں عرب جماعتوں یونائیٹڈ لسٹ اور رام کے ووٹوں نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے نیتن یاہو اور ان کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کی حکومت کو تبدیل کرنے کی حمایت کی ہے۔

سپیکر کا عہدہ پارلیمانی کارروائی، قانون سازی اور ووٹنگ کے شیڈول پر اثر انداز ہونے کے باعث اہمیت رکھتا ہے، نئے سپیکر آج سے نیتن یاہو حکومت کے ایجنڈے کو تبدیل کرنے کے لئے کام شروع کریں گے جبکہ توقع ہے کہ ان کی ترجیحات میں عدلیہ کی آزادی محدود کرنے والی متنازع اصلاحات کو واپس لینا بھی شامل ہوگا۔

یہ اصلاحات 2022ء میں نیتن یاہو کے اقتدار میں آنے کے بعد متعارف کرائی گئی تھیں اور ان کے خلاف اسرائیل میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا تھا۔

متعلقہ ٹیگز:#World