نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں میں پائی جانے والی ایک عام غلط فہمی کی وضاحت کر دی۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں نیا کارڈ بنوانے کیلیے ایف آئی آر درج کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی، گم یا خراب شدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے کیلیے نادرا کو کوئی دستاویز طلب نہیں کرتا۔ شہری کو صرف یہ کرنا ہے:
اپنا شناختی کارڈ نمبر بتائیں
بائیومیٹرک تصدیق کرائیں
شناختی کارڈ دوبارہ بنوائیں
یعنی صرف شناختی کارڈ نمبر اور انگوٹھے کے نشان کی تصدیق سے ہی نیا کارڈ جاری ہو جائے گا، کسی قسم کی ایف آئی آر یا اضافی کاغذات کی ضرورت نہیں۔
نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں اور غلط معلومات پر یقین نہ کریں اور درست معلومات کیلیے نادرا کی آفیشل ویب سائٹ یا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں