1000305960

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق شارع فیصل پر ریلی نکالنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔

ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم طحہٰ احمد خان نے ریلی اور جلسے کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست جمع کروائی ہے۔

ایم کیو ایم کے مطابق شارع فیصل پر ریلی کے بعد مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی تعاون بھی طلب کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سیکیورٹی پروٹوکولز کی مکمل پابندی کی جائے گی

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan