1000306223

گجرات کے علاقے برسہ میں 18 نومبر کو مبینہ طور پر مضر صحت نوڈلز کھانے سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ قتل نکلا۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق چھوٹی بہن نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بڑی بہن کو قتل کیا، بڑی بہن چھوٹی بہن کو موبائل فون کے استعمال سے منع کرتی تھی۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق ملزمہ نے بڑی بہن کو نوڈلز میں زہر ملا کر کھلایا، جس کے بعد اسے گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ نے واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کے لیے خود بھی نوڈلز کھائے تھے۔

فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد 18 سالہ چھوٹی بہن کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، نوڈلز کے نمونے بھی تجزیے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھجوائے گئے ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime