1000006397

مصر میں 31 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے آئل ٹینکر حادثے کے الزام میں کار چلانے والے نوجوان کو گرفتار جس نے اعتراف جرم میں ہولناک انکشاف کیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے گیزہ کے ضلع الوراق میں پیش آیا تھاجہاں ایندھن سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد خوفناک آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ اس حادثے میں 31 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے تھے

پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا جو اپنے والد کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھا اور 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھاسی اسپیڈ کے دوران وہ شاہراہ پر زگ زیگ حالت میں مختلف لینز تبدیل کرتے ہوئے دوسری گاڑیوں سے آگے نکلنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کی کار کا اگلا بایاں حصہ ٹینکر کے پچھلے دائیں حصے سے ٹکرا گیااس ٹکر کے بعد کار سوار گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور اسی دوران ٹینکر کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔

ٹینکر سڑک کے درمیان بنے کنکریٹ کے حفاظتی جنگلے سے ٹکرا کر الٹ گیا اور اس میں موجود پیٹرول بہنے کے بعد آگ بھڑک اٹھیآگ نے وہاں سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ابتدائی تحقیقات میں 27 گاڑیوں، جن میں کاریں اور موٹر سائیکلیں شامل تھیں، جل کر تباہ ہوگئیں اور ہلاکتوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی۔

مصری پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ حادثے کی تمام تفصیلات اور اس کی قانونی ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے

متعلقہ ٹیگز:#World