1000305650

متحدہ عرب امارات میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے حادثہ ریاست راس الخیمہ میں الوطن روڈ پر پیش آیا۔

امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر کارروائیاں مکمل کر کے ٹریفک بحال کر دی ہے۔

اماراتی وزارتِ داخلہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ ٹیگز:#World