لاہور پولیس نے خاتون کو ہراساں اور اغوا کی کوشش کے الزام میں ملزم کو 7 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے دوران ساتھیوں نے پولیس ٹیم سے مزاحمت کی، جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 223 بور کی 7 رائفلیں اور 70 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم کی 2 گاڑیوں پر غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹس نصب پائی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور میں بدمعاشی کلچر اور دھونس کسی صورت قبول نہیں
متعلقہ ٹیگز:#Crime