1000303735

وزیر اعظم شہباز شریف نے کل اجلاس طلب کرنے کی سمری ابھی تک صدر کو نہیں بھجوائی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے کل بروز پیر اجلاس شام 5 بجے طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں اجلاس ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اب آئندہ ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan