1000303795

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی منظرنامہ جلد بدلنے جارہا ہے، صوبوں کے معاملے پر بہت تیزی سے پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو ایئر کے آس پاس بہت اہم پیشرفت نظر آئے گی۔ صوبوں کے معاملے پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کےلیے بڑا ہی مناسب موقع ہے، یہ وہی موقع ہے جو ہمیں جنرل باوجودہ کی ایکسٹینشن کے وقت ملا تھا

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan