1000303930

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن آپریشن کی جوائنٹ فورسز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد بن عبدالعزیز السلمان کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی مشترکہ افواج کے سربراہ فہد السلمان کو عہدے سے ہٹا کر وزارت دفاع میں عسکری امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی کو سعودی مشترکہ افواج کا قائم مقام کمانڈر مقرر کردیا گیا

متعلقہ ٹیگز:#World