آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے سابق کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کو کمنٹری سے دور کر دیا۔
عثمان خواجہ نے 2018ء کے سینڈ پیپر اسکینڈل سے متعلق اہم انکشافات کیے تھے، جبکہ ڈیوڈ وارنر نے ان کے بیان کی مکمل تائید کی تھی۔
براڈکاسٹر کے مطابق دونوں کرکٹرز حالیہ واقعات کے باعث نشریات کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ وہ کمنٹری ٹیم کے تمام ارکان کا ہمیشہ احترام کرتا ہے، تاہم موجودہ صورت حال میں دونوں کھلاڑیوں کے لیے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنا مشکل ہے۔