ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 دن مسلسل اضافے کے بعد آج 2300 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کم ہو کر3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہو گیا
سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، آج 11500 روپے مہنگا ہوگیا
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہو کر 3653 ڈالرز فی اونس ہو گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا