1000304444

چیئرمین نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی مشتاق سکھیرا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کو بریفنگ میں بتایاکہ ایک بلڈوزر ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ سے 12 ارب روپے کی مشکوک رقم بھی پکڑی گئی۔

بریفنگ میں انکشاف کیاگیاکہ کوہستان اسکینڈل میں بھی مقامی بینکوں کے ذریعے رقوم منتقل ہوئیں،منی لانڈرنگ میں بینک سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں، مشتاق سکھیرا کےمطابق ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے لیے حکومت کو پالیسی پیپر بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ اور آن لائن فراڈ کی روک تھام کے اقدامات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی طلب کرلیا،

کمیٹی نے پی ٹی اے کو ایک شخص کے نام پر موبائل فونز اور سمز کی تعداد محدود کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime