راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں پسند کی شادی کرنے والی 19 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے مقتولہ کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے اہلِ خانہ پسند کی شادی پر ناخوش تھے۔
شوہر کے مطابق خاتون کو اس کے بھائی نے تیز دھار آلے سے زخمی کیا تھا، جو دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ ورثاء نے اطلاع دیے بغیر تدفین کر دی.
متعلقہ ٹیگز:#Crime