دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔
بھارت اے کی ٹیم 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49 اوورز میں 265 رنز تک پہنچ سکی تھی کہ اس کی آخری وکٹ بھی گر گئی۔
بھارت اے کے کپتان تلک ورما نے شاندار سنچری اسکور کی، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ تلک ورما 149 گیندوں پر 100 رنز بنا کر احمد دانیال کی گیند پر وکٹ کیپر روہیل نذیر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
احمد دانیال نے فل لینتھ گیند پر تلک ورما کو آؤٹ کرکے پاکستان کو فتح دلائی۔ روہیل نذیر نے شارٹ فائن لیگ پر دوڑتے ہوئے عمدہ کیچ پکڑا۔
شہباز احمد نے 49 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چوکا اور 4 چھکے شامل تھے۔ دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 100 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، تاہم علی رضا نے شہباز احمد کو آؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ابھیشک شرما 70 اور شہباز احمد نے 56 رنز کی اننگز کھیلیں.
پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صداقت، حسن نواز اور فرحان یوسف نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فرحان یوسف نے 48 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ وہ پرنس یادیو کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
احمد دانیال 8 رنز بناکر ہرشت رانا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ علی رضا 2 رنز بناکر پرنس یادیو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
بھارت اے کی جانب سے وپراج ، سُریانش، پرنس یادیو اور ہرشتھ رانا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پرنس یادیو نے 7 چوکے اور ایک چھکا کھایا، جبکہ ہرشت رانا کو پاکستانی بیٹرز نے 8 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
آتی رہی، تاہم پاکستانی بیٹرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 313 رنز تک پہنچایا