1000302880

وفاقی وزیر کشمیر امور امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو سمجھ آگئی ہے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون۔ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف نعرے لگائے۔

بٹ خیلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن اور ترقی کیلئے دن رات کام کریں گے، پیسہ اب کسی کی جیب میں نہیں جائے گا عوام پر لگے گا۔امیر مقام نے کہا کہ لوٹ مار اور بےامنی کے دن گزر گئے، دہشت گردوں کے ساتھیوں کا دور ختم ہوگیا، ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، عوام کے پیسے عوام پرخرچ ہوں گے، عوام کے سمندر نے ثابت کردیا کہ عوام ریاست کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کے لوٹ مار کا دور گزر گیا، خیبر پختونخوا کے مفاد میں گورنر راج کا فیصلہ کیا، عوام کو بھی عملی تبدیلی نظر آنی چاہیے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan