1000303882

خیبر پختون خوا میں گزشتہ صوبائی حکومت کی سرپرستی میں جاری غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے اہم شواہد سامنے آ گئے۔

11 نومبر کو کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ مافیہ کے خلاف کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے میں پولیس کے بہادر جوان شہید ہوئے تھے۔

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ہلاک فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں میں سے 1 کی شناخت بطور افغان شہری مکمل ہو گئی جبکہ 4 کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق شناخت کیے گئے افغان دہشت گرد کی پرانی تصویر کابل میں افغان طالبان سرغنہ کے پرسنل گارڈ کے طور پر ہوئی، دیگر دہشت گردوں کی تصاویر اور دستیاب معلومات کا تجزیہ کر کے ان کی شناخت کے لیے بھی انٹیلی جنس بنیادوں پر کام جاری ہے۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہونے والی غیر قانونی مائننگ کا 80 فیصد حصہ افغانستان جا رہا تھا۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد سے ماہانہ 7 لاکھ روپے لیتے تھے، دہشت گرد بیرونِ علاقے سے آنے والے مائنرز سے 11 لاکھ روپے بھتہ وصول کرتے تھے۔

سیکیورٹی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شواہد سے ثابت ہے گزشتہ کے پی حکومت، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث رہے ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Crime