سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثی میزائل حملے کے نتیجے میں فنانشل ٹاور کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
اس سے قبل سعودی اتحادی فوج نے ریاض میں میزائل کے خطرے سے نمٹنے کا بیان جاری کیا تھا۔
سعودی اتحادی فوج نے میزائل کا ملبہ گرنے کے باعث نقصان ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی یمن سے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کے علاقے کی طرف داغا گیا کروز میزائل تباہ کر دیا گیا تھا
متعلقہ ٹیگز:#War