ممکنہ حملے کے خطرے کے پیشِ نظر امریکا نے برطانیہ میں اپنے دوسرے فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل کر دیے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا نے گزشتہ روز برطانیہ کے آر اے ایف ملڈن ہال فوجی اڈے سے اپنے طیارے منتقل کیے۔ اس سے قبل آر اے ایف لیکن ہیتھ سے بھی امریکی طیاروں کی نقل و حرکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں. امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ دونوں فوجی اڈوں پر امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کے تحفظ کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ان اقدامات کی تفصیلات آپریشنل سیکیورٹی کے باعث ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔امریکی فوجی کمانڈ کا کہنا ہے کہ طیاروں کو مشقوں یا حقیقی فوجی کارروائیوں سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے ایک اڈے سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق متعدد کے سی 135 طیارے ملڈن ہال سے جرمنی اور اسکاٹ لینڈ کی جانب روانہ ہوئے، جبکہ سی وی 22 بی طیارے ملڈن ہال سے لیکن ہیتھ منتقل کیے گئے۔برطانوی فوجی اڈے آر اے ایف لیکن ہیتھ کی انتظامیہ نے مقامی آبادی سے مشتبہ سرگرمیوں، خصوصاً اڈوں کے قریب غیر مجاز ڈرون پروازوں کی اطلاع دینے کی اپیل بھی کی ہے۔