1000304475

ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز جیمز بانڈ کے نئے ہیرو کے انتخاب سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ایمازون کے بانی اور چیئرمین جیف بیزوس نے انکشاف کیا ہے کہ میں رابرٹ پیٹنسن کو اگلا جیمز بانڈ بنانے کے فیصلے میں براہ راست شامل تھا۔

جیف بیزوس نے سیمافور کی سلیکون ویلی اینڈ دی ورلڈ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیمز بانڈ کے کردار کے لیے ابتداء میں اداکاروں کی ایک بڑی فہرست تیار کی گئی تھی، جسے بعد ازاں کم کر کے 5 امیدواروں تک محدود کر دیا گیاانہوں نے بتایا کہ ان پانچوں اداکاروں کے باقاعدہ اسکرین ٹیسٹ لیے گئے، جن میں انہیں مکمل ملبوسات، حقیقی فلمی سیٹس اور دیگر اداکاروں کے ساتھ مختلف مناظر میں پرفارم کرنا تھا۔

جیف بیزوس نے بتایا کہ ہر امیدوار سے 3 مختلف مناظر کی عکس بندی کروائی گئی اور پھر میں نے فلم کے ہدایت کار ڈینس ویلینیو اور دیگر فیصلہ سازوں کے ساتھ ان ٹیسٹ ویڈیوز کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر رابرٹ پیٹنسن کے انتخاب کے حوالے سے کچھ تحفظات موجود تھے کیونکہ وہ پہلے ہی دنیا بھر میں شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

جیف بیزوس نے بتایا کہ فلم سازوں کا خیال تھا کہ شاید کسی ایسے نسبتاً کم معروف اداکار کو منتخب کیا جائے جسے جیمز بانڈ کا کردار عالمی شہرت دلا سکے لیکن اسکرین ٹیسٹ دیکھنے کے بعد تمام فیصلہ ساز رابرٹ پیٹنسن کے انتخاب پر متفق ہوگئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رابرٹ پیٹنسن کی پرفارمنس میں کچھ خاص بات تھی جسے دیکھ کر واضح ہو گیا تھا کہ یہی جیمز بانڈ ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Entertainment