اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جے یو آئی ایف کے مفتی اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
مفتی اویس کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جسمانی ریمانڈ دینے کا کوئی جواز نہیں۔
جج ابوالحسنات نے مفتی اویس کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد جج تھے، ان کی عدالت میں 1 ملزم فیصلہ سننے سے پہلے بھاگ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم بھاگ کر کچہری کے باہر سڑک پر گیا تو ٹرک نے ٹکر مار دی، ٹرک کی ٹکر سے ملزم جاں بحق ہو گیا، والد نے عملے سے کہا کہ آرڈر بے کار ہو گیا، عدالت نے ملزم کو بری کیا تھا لیکن وہ فیصلہ سننے سے پہلے ہی بھاگا اور مارا گیا۔ جج ابوالحسنات نے یہ بھی کہ اللّٰہ کے فیصلوں میں حکمت ہوتی ہے
واضح رہے کہ پولیس نے مفتی اویس کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی