ادکارہ صاحبہ کی والدہ سینئر اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے شوہر جمال پاشا کو پہلی بیوی اور بچوں سے دوبارہ تعلقات بحال کرنے پر آمادہ کیا تھا۔
نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر حالیہ وی لاگ میں بتایا ہے کہ جمال پاشا پہلے سے شادی شدہ تھے، تاہم ان کی پہلی بیوی سے علیحدگی ہو چکی تھی، جمال پاشا نے مجھ سے شادی کے لیے مختلف بہانے بنائے اور یہاں تک کہا کہ اگر تم نے شادی نہ کی تو میں خودکشی کر لوں گا۔
نشو بیگم کے مطابق میں اس وقت کافی معصوم تھی، میرے پہلے شوہر کا انتقال ہو چکا تھا اور میرے چھوٹے بچے بھی تھے، میں نے جمال پاشا کو خودکشی سے منع کیا اور سمجھایا کہ زندگی بہت قیمتی ہے۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ بعد ازاں میں نے جمال پاشا کی پہلی بیوی اور بچوں کو دوبارہ گھر واپس لانے میں مدد کی، کیونکہ پہلی بیوی کے پاس اپنے گاؤں میں رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھی، میں نے پہلی بیوی کو یقین دہانی کرائی کہ اسے تمام حقوق ملیں گے اور اس کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
نشو بیگم نے بتایا ہے کہ میں نے ابتداء میں جمال پاشا کے رشتے سے انکار کر دیا تھا، تاہم ان کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے بعد ایک اور موقع دیا، جمال پاشا نے گولیاں کھا لی تھیں، جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا معدہ صاف کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین اکثر مردوں کی باتوں میں آ کر ان سے ہمدردی کرنے لگتی ہیں