ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) علی ناصر رضوی نے شہریوں کو ججز مخالف بیانات سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد سے جاری این سی سی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق اداروں سے متعلق منفی پروپیگنڈا نہیں کرنا چاہیے۔
ڈی جی این سی سی آئی اے علی ناصر رضوی نے اعلامیے میں کہا کہ عدلیہ سے متعلق منفی پروپیگنڈا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ بتایا جائے کہ کیسے کوئی کسی معزز جج کے خلاف اٹھ کر کوئی بھی پوسٹ لگا دے گا؟ کسی نے معزز ججز کے خلاف پروپیگنڈا کیا تو کارروائی ہوگی۔
ڈی جی علی ناصر رضوی نے یہ بھی کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ عدلیہ کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف 100 فیصد کارروائی ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ معزز جج کی طرف سے کچھ آئے اور ان کے خلاف ٹرولنگ شروع ہو جائے، کوئی کسی بھی شعبے سے ہو ججز پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی