تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان انتقال کرگئے، ان کے انتقال کی خبر پر ملک بھر کے دینی و مذہبی حلقوں میں سوگ کی فضا ہے۔
مولانا نذرالرحمان کو 2018 میں تبلیغی جماعت کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے تھے اور ان کی قیادت میں جماعت کی سرگرمیاں جاری رہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا نذرالرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے تعزیت کی ہے۔